ضلع استور میں‌ پہلا ڈپٹی کمشنر پولو کپ کے نام سے پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد،

ضلع استور میں‌ پہلا ڈپٹی کمشنر پولو کپ کے نام سے پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد،
استور نوجوانوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرنے اور گلگت بلتستان کا روایتی کھیل پولو کی ترویج کی خاطر ڈپٹی کمشنر استور زید نے ضلع استور میں پہلا ڈپٹی کمشنر پولو کپ کے نام سے پولو ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہے. اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے کل 6 ٹیموں نے شرکے کی اور بھر پور کھیل کا مظاہرہ کیا. اس ٹورنامنٹ کا افتتاح مورخہ 6 نومبر کو ہوچکا تھا اور اب اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کل مورخہ 11 نومبر 2023 بروز ہفتہ استور کا تاریخی پولو گراونڈ عیدگاہ استور میں منعقد ہوگا. شائقین پولو نے ڈپٹی کمشنر استور کی جانب سے پولو ٹورنامنٹ کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ آئیندہ بھی اس قسم کے ایونٹس کا انعقاد کراتے رہیں گے اور لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے. شائقین نے کہا ہے کہ پولو کے انعقاد سے لوگوں کو آپس میں مل جل کر بیٹھنے کا موقع میسئر آتا ہے جس سے محبت بڑتی ہے اور علاقےمیں امن ومحبت کا ماحول پیدا ہوتا ہے.
Urdu news First Deputy Commissioner Polo Cup held in Astor district.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں