گلگت بلتستان کی ترقی کےلیے وفاقی حکومت بھر پور تعاون جاری رکھے گی، گلگت بلتستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے۔ انجینئر امیر مقام
گلگت بلتستان کی ترقی کےلیے وفاقی حکومت بھر پور تعاون جاری رکھے گی، گلگت بلتستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے۔ انجینئر امیر مقام
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان وسیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے۔ اس کی ترقی کے لیے وفاقی حکومت بھر پور تعاون جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جواختیار ہمیں ملا ہے اس کو یہاں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے استعمال کریں گے۔ ہماری حکومت نے گندم کا مسلہ حل کیا اور اگلے سال کے لئیے سبسڈی کی رقم کا بندوست کریں گے۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سیاحت کا حب ہے۔ اس کی ترقی کے لئیے کام کریں گے،جن منصوبوں پر اس وقت کام جاری ان پر کام تیز کرنے کے لیئے چیف سیکریٹری اور دیگر ذمہ داران کو ھدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ہینزل پاور پراجیکٹس کے ریوائز پی سی ون کے لیے کام کیا جائے گا، تاکہ اس کو 40 میگا واٹ تک لے جایا جاسکے۔گلگت بلتستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے اس کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔ہر فورم پر گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کام کریں گے۔پی آئی اے کی فلائٹس کی بار بار کینسل ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ پریشان ہیں۔اس کے لیئے ھنگامی بنیادوں پر وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، تا کہ سی ون تھرٹی کا انتظام کیا جا سکے۔گلگت بلتستان کے آ ئینی حقوق کے مسلے کے حل کے لیے کام ہو رہا ہے،جس کا جلد حل نکالیں گے ۔ اس مسئلے کے لیےہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔سپریم اپیلٹ کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے لئے کوشش کریں گے۔ پاک چین تجارت سے منسلک تاجروں کے مسائل کے حل کے لیئے بھی کام کریں گے۔ 9 مئی کے حوالے سے میں گلگت بلتستان کی عوام کو داد دیتا ہوں کہ وہ اس سازش کا حصہ نہیں بنے۔انہوں نے کہا کہ ایسا گھناؤنا کام کوئی محب وطن شہری نہیں کر سکتا جو کہ ایک شر پسند پارٹی کے لوگوں نے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لوگ بیرونی ایجنڈے پر کا م کر رہے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کی توڑ پھوڑ کے نتیجے میں عوامی، سرکاری اور دفاعی تنصیبات کو تباہ کرنا تصور سے باہر ہے جو افراد اس توڑ پھوڑ میں شامل ہیں ان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج سے دل وجان سے پیار کرتے ہیں پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انجینئرامیر مقام نے کہا کہ 9 مئی کے ملزمان کو سزا ضرور ملے گی۔قبل ازیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے ملاقات کی-ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان حکومت اور وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کے درمیان رابطوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ملاقات میں ایم این اے محمد ادریس، صوبائی وزراء ، وفاقی سیکریٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان جواد رفیق ملک، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ملاقات کے دوران انہوں نے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی کی صورتحال، بجٹ کے مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور خطے کو گندم کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انجینئر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر علاقے کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرینگے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وہ پہلے ہی وزیراعظم شہباز شریف کو گلگت بلتستان میں تنخواہوں، ترقیاتی منصوبوں اور گندم کی فراہمی کے حوالے سے آگاہ کر چکے ہیں اور امید ظاہر کیا کہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ خطے کے معاشی مسائل کے حل کے لیے متعلقہ فورمز سے رابطہ کریں گے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان کے ہمراہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، انسپکٹر جنرل پولیس افضل محمود بٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جی بی کیپٹن (ر) مشتاق احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے وزیر اعلیٰ آفس پہنچنے پر وفاقی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
بعد ازاں وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر سے صوبائی وزراء کی بھی ملاقاتیں ہوئیں اور انہیں گلگت بلتستان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔
قبل ازیں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کو سینئر حکام نے چیف سیکریٹری آفس میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی-
اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت کیطرف سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر جبکہ آئی جی پی گلگت بلتستان نے امن و امان پر بریفنگ دی گئی۔
شگر , پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے، ستونسا بروق چشمہ سے پرانے پائپ لائن کی مرمت کرنے کا فیصلہ، ڈی سی شگر کا سائٹ کا وزٹ
ژ ھے تھنگ شگر، پالیسی ایک آنکھ سے نہ بنائیں دونوں آنکھوں سے بنائیں۔ یوسی مرہ پی
urdu news, federal government will continue to provide full support for the development of Gilgit-Baltistan,