شگر , پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے، ستونسا بروق چشمہ سے پرانے پائپ لائن کی مرمت کرنے کا فیصلہ، ڈی سی شگر کا سائٹ کا وزٹ

urdu news, To ensure supply of clean drinking water

شگر , پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے، ستونسا بروق چشمہ سے پرانے پائپ لائن کی مرمت کرنے کا فیصلہ، ڈی سی شگر کا سائٹ کا وزٹ
رپورٹ، فیصل دلشاد
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی شگر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے شگر میں چشمے کا دورہ ہر سال مئی سے لیکر جولائی تک شگر ہیڈکوارٹر نالے میں انتہائی گدلا پانی آتا ہے عوام کو گندے پانی پینے پر مجبور چند سال قبل ستونسا بروق چشمہ سے لایا ہوا پائپ لائن جوکہ نالے میں سیلاب آنے کی وجہ سے ٹوٹا تھا اس کی بحالی اور مزید بہتری کے لئے ستونسا چشمہ تک ڈی شگر نے وزٹ کیا
اس دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر قمرعلی، ایس ڈی او محمد رضا، سول سوسائٹی کے ممبرز وزیر نسیم، اخوند ظہیر و دیگر موجود تھے انہوں نے شگر فورٹ کے نزدیک واٹر ٹینک سے معائنہ کرتے ہوئے پاور ہاؤس تک گئے ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو (B&R) شگر نے اپنے بریفنگ میں بتایا کہ چند سال پہلے ستونسا نالہ سے ایک منصوبے کے تحت صاف چشمے کا پانی لایا گیا تھا جوکہ اس وقت پائپ مختلف جگہوں سے ٹوٹنے کی وجہ پانی کی سپلائی منقطع ہے جس پر ڈی سی شگرنے اس لائن کوبحال کرکے دوبارہ سپلائی دینے کا فیصلہ کیا
چشمہ، چیمبراور لائنوں کا مشاہدہ کے بعد اس کی فوری بحالی کرنے کےلئے مکمل منصوبہ بندی کی گئی اور ایگزیکٹو انجینئر کو فوری کام شروع کرنے کے لئے موقع پر ہدایت جاری کی، ایگزیکٹو انجینئر اور ایس ڈی او نے کام کے لئے تخمینہ اور منصوبہ بندی کی اور بغیر وقت ضائع کئے فوری کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس لائن کی بحالی سے شگر ہیڈ کوارٹر کے عوام کو ٹائمنگ کے ساتھ پانی سپلائی کی جائے گی تاکہ ہر گھر صاف پانی سے مستفید ہو سکے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈی سی شگر اور ایکسیئن سی اینڈ ڈبلیو کے ان کاوشوں کو انتہائی مخلصانہ عوام دوستی کی مثال قرار دیا ڈی سی شگر نے علاقے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ شگر اور متعلقہ محکمے سے مکمل تعاون کریں۔

شگر علماء کرام معاشرے کے اہم ستون ہے جس کا ادراک خود علماء کرام اور عوام دونوں کو ہونا چاہئے، آج کل بیرونی تہذیب وتمدن کا غلبہ ہم پر وارد ہونے کا امکان زیادہ ہے، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی

شگر منشیات کے خاتمہ کے حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و آنٹی نارکوٹکس کے زیر اہتمام آگاہی واک نکالی گئی

پاکستان آئرلینڈ ٹی 20 کی سیزیز کا پہلے میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں‌سے شکست

urdu news, To ensure supply of clean drinking water

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں