اسلام آباد ، ناصر محمود بٹ مسلم لیگ ن کی وفا قبیلے کا سردار ہے ۔ ان جیسےنظریاتی، وفادار اور نڈر شخص کے سینیٹر منتخب ہونا نظریاتی کارکن کے لیے بہت زیادہ مطمعین و خوش ہیں، مسلم لیگ ن ترجمان محمد اشرف صدا

urdu news, election of an ideological, loyal and fearless person like him as a senator

اسلام آباد مسلم لیگ ن کے ترجمان محمد اشرف صدا نے کہا ہے کہ ناصر محمود بٹ مسلم لیگ ن کی وفا قبیلے کا سردار ہے ۔ ان جیسےنظریاتی، وفادار اور نڈر شخص کے سینیٹر منتخب ہونے سے پورے ملک کے نظریاتی کارکن بہت زیادہ مطمعین و خوش ہیں۔ اور قائد محترم میاں محمد نواز شریف کی جانب سے جماعت اور کارکنوں کے مفاد میں بہترین و دور اندیش فیصلہ قرار دیتے ہیں۔ یہ باتیں محمد اشرف صدا نے ناصر محمود بٹ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی ہے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان کی قیادت اور کارکنوں کی جانب سے انہیں مبارکباد اور نیک خواہشات اظہار کیا۔ اور قیادت اور جماعت کے لیے ان کی گراں قدر قربانیوں کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ اشرف صدا نے کہا کہ مشکل وقت میں ڈٹ جانے اور جماعت و قیادت کا ساتھ دینے والے لوگ ہی اصل میں قیادت اور جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں، مسلم لیگ ن پاکستان میں ان اثاثوں کا ایک الگ قبیلہ ہے اور ناصر محمود بٹ اس قبیلے کا سردار ہے۔ اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ کے قریبی ساتھی صدر لیبر ونگ پنجاب سید حامد شاہ بھی موجود تھے۔ ناصر محمود بٹ نے نیک خواہشات و مبارکباد کے لیے آمد پر اشرف صدا کا شکریہ ادا کیا ۔

پاک چین سرحد خنجراب امد و رفت کے لئے کھول دی گئی تجارت اور سیاحت کے لیے راہ کھل گئی

قرارداد کی منظور ی! پروفیسر قیصر عباس!

urdu news, election of an ideological, loyal and fearless person like him as a senator

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں