اسکردو، منشیات ایک ناسور ہے، نوجوان خود کو اِس لعنت سے بچائیں، یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور طلباء و طالبات نے آگاہی مہم کے لئے ریلی،

Urdu news, drugs are a scourge, youth should save themselves from this scourge, university teachers, staff and students rally for awareness campaign.

اسکردو، منشیات ایک ناسور ہے، نوجوان خود کو اِس لعنت سے بچائیں، یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور طلباء و طالبات نے آگاہی مہم کے لئے ریلی،
رپورٹ. عابد شگری 5 سی این نیوز
بلتستان یونیورسٹی نے منشیات کے تدارک کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں، کیمپسز کے احاطے میں سگریٹ نوشی منع ہے
بلتستان یونیورسٹی ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، نارکوٹکس اور نیشنل یوتھ اسمبلی کی مشترکہ ریلی، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک
سکردو(خصوصی رپورٹ) انتظامیہ بلتستان یونیورسٹی، ایکسائز اینڈٹیکسیشن اینڈ نارکوٹک کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور نیشنل یوتھ اسمبلی جی بی کے زیر اہتمام منشیات سے آگاہی کےلئے واک کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس سید یاسر حسین سمیت یونیورسٹی کے اساتذہ، سٹاف اور طلباء و طالبات نے آگاہی مہم میں بھرپورشرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ منشیات ایک معاشرتی ناسور ہے جو دیمک کی طرح معاشرتی اقتدار کو کھوکھلا کر رہا ہے ، نوجوان خود کو اس لعنت سے بچائیں۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کے تدارک کے لیے واضح حکمت عملی ترتیب دینے کی ضرورت ہے۔ یونیورسٹی آف بلتستان سکردو نے منشیات کے تدارک کے لیے اہم اقدامات کئے ہیں، یونیورسٹی کیمپسز کے احاطے میں تمباکو نوشی سمیت تمام نشہ آور اشیاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے ۔مقررین مزید کہا کہ منشیات معاشرتی اقدار اور روایات کے منافی ہے لہٰذا ہر فورم پر اس امر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے اورمنشیات کے تدارک کے لیے نوجوان اپنا عملی کردار ادا کریں۔ مقررین نے کہا کہ منشیات کے تدارک کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے قوانین بھی وضح کیے گئے ہیں جن پر عملدرآمد کرنے کے لیے مثبت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اِس سلسلے میں نوجوانوں کو منشیات کے منفی اثرات کے حوالے سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے، دوسرے صوبوں کی طرح یہاں بھی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ مقررین نے کہا بلتستان میں منشیات کا استعمال دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔ حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرے۔ یونیورسٹی کے اندر مختلف طلبہ سوسائٹیزموجود ہیں جو یونیورسٹی انتظامیہ کے تعاون سے یونیورسٹی سے مختلف سماجی برائیوں اور منشیات کے سدباب میں بھرپور کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے انعقاد میں یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر انچن کیمپس ڈاکٹر ظہور حسین اور ڈپٹی رجسٹرار موسیٰ علی نے شرکت کی۔

شگر چھومک شگر ٹو اسکردو روڈ میں سنگین کرپشن، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گلگت بلتستان ان ایکشن

استور، پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر چسپاں کریں ایسا نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جاۓ گی، ڈپٹی کمشنر استور محمد طارق

اسکردو ، جشن بہاراں پولو ٹورنامنٹ 2024 کا سہرا سکردو انچن کے نام،

Urdu news, drugs are a scourge, youth should save themselves from this scourge, university teachers, staff and students rally for awareness campaign.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں