شگر بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے نائب امام جمعہ شگر شیخ نثار حیدری

شگر بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے نائب امام جمعہ شگر شیخ نثار حیدری
شگر نائب امام جمعہ شگر شیخ نثار حیدری نے شیخ محسن نجفی کی اچانک رحلت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔آپ اتحاد ِ امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات ِاہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے تمام مذہبی حلقوں میں بزرگ عالم ِ دین کو غیر معمولی مقام حاصل تھا۔ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و با بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہیں۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا گوہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں