دفتر ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت ًمحرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس

دفتر ڈپٹی کمشنر شگر کی زیر صدارت ًمحرم الحرام کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اجلاس
Urdu news, DC shigar meeting chaired for muhrram Haram security

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت محرم الحرام 2023 کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس مجسٹریسی میٹنگ منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر شگر، دونوں تحصیلوں کے تحصیلداران، ناٸب تحصیلدار شگر، ڈی ایس پی شگر دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز، پولیس چوکی گلاب پور اور داسو کے انچارج اور ڈسٹرکٹ سپیشل برانچ کے انچارج نے شرکت کی۔ میٹنگ میں ایام عزا کے دوران امام بارگاہوں، مساجد، خانقاہوں اور جلوس عزا کے راستوں کی سکیورٹی کے حوالے سے گفتگو ہوٸی۔شرکإ سے گفتگو کرتے ہوٸے ڈی سی شگر نے کہا کہ محرم یا کسی بھی ایونٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے مجسٹریٹس اور پولیس آفیسرز کا کردار کلیدی ہوتا ہے ان ایام کے دوران سب افسران اپنی فراٸض منصبی بھرپور طریقے سے ادا کریں اس سلسلے میں کسی قسم کا مسٸلہ درپیش آٸے ان شاء اللہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جاٸے گا شرکا ٕ نے اس دوران ضرورت کی چیزوں اور اقدامات کے حوالے سے ڈی سی شگر کو آگاہ کیا جسے پورا کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔ Urdu news, DC shigar chaired meeting for muhrram Haram security

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں