کھرمنگ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلکس ہیڈکوارٹر سادات گوہری کھرمنگ میں یادگار شہداء کے افتتاح کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گی

کھرمنگ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلکس ہیڈکوارٹر سادات گوہری کھرمنگ میں یادگار شہداء کے افتتاح کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
رپورٹ،سید اصغر 5 سی این نیوز کھرمنگ
کھرمنگ 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ کمپلکس ہیڈکوارٹر سادات گوہری کھرمنگ میں یادگار شہداء کے افتتاح کی مناسبت سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس تقریب میں پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور سلامی دی۔
پاک فوج کی جانب سے سی او 62 بریگیڈ فواد احمد اور سینئر وزیر تعمیرات عامہ گلگت بلتستان سید امجد زیدی، امام جمعہ والجماعت قبلہ علامہ سید علی الموسوی، ڈپٹی کمشنر کھرمنگ عارف حسین ایس پی کھرمنگ تاج الدین, ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کھرمنگ محمد حسین انقلابی, ڈی ڈی زراعت, ڈی ڈی جنگلات, صدر یونین آف جرنلسٹ کھرمنگ و چیف ایڈیٹر ہمالیہ ٹائمز محمد حسین آزاد چیف رپورٹر اقبال تابانی , صدر پریس کلب کھرمنگ سرور سکندر سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اس تقریب کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کمانڈر آفسر فواد نے آج کے دن کی اہمیت اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور وزیر تعمیرات سید امجد زیدی نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور آخر میں مسلح افواج کی جانب سے شہداء کے ورثا، بچوں اور دیگر عوام کو شیلڈ اور تحائف پیش کیا۔

جشن نوروز اور یوم پاکستان کی مناسبت سے یونیورسٹی آف بلتستان سکردو “شعبہ سیاحت و مہمان نوازی” کے زیر اہتمام خصوصی تقریب ہوئی

urdu news, day of Pakistan celebrated in kharmang

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں