27 فروری ہندوستان کی پسپائی کا دن تھا۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان۔
27 فروری ہندوستان کی پسپائی کا دن تھا۔ امیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان۔
رپورٹ 5 سی این نیوز شگر
27 فروری کو پاک فضائیہ نے پاکستانی عوام کے جذبوں کی ترجمانی کی۔ مفتی ابراہیم خلیل شگری۔
شگرامیر جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان مولانا مفتی ابراہیم خلیل شگری صاحب نے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جس دن پاک فضائیہ نے بھرپور اور شاندار طریقے سے ہندوستان پر جوابی وار کیا۔ 27 فروری کے دن بزدل دشمن ہندوستان کو پسپائی اور شکست سے دوچار کیا گیا۔ پاک فوج کی جنگی مہارت کے نتیجے میں ہندوستان کا طیارہ پائلٹ سمیت زمین بوس ہوگیا۔ جمعیت اہل حدیث گلگت بلتستان پاک فضائیہ کی جنگی مہارت اور جرات کو سلام پیش کرتی ہے۔ دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
urdu news, day of India’s retreat.