گلگت آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر جمہوریت پسند طبقات، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں. ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش

گلگت آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر جمہوریت پسند طبقات، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں. ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر جمہوریت پسند طبقات، پارٹی قیادت اور کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ آصف علی زرداری کا دوسری بار صدر مملکت منتخب ہونا جمہوریت کی جیت ہے اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار آصف زرداری کی کامیابی پیپلز پارٹی کا اعزاز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہونگے۔ان کا کہنا ہےکہ ایوان صدر میں آصف زرداری کی موجودگی پارلیمان کی مضبوطی کا ضامن ہے۔
صدر پاکستان کو ووٹ دینے والے اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آصف زرداری کے دور صدارت میں ایوان صدر آئین کی بالادستی کا مرکز ہوگا اور اس بار بھی وطن عزیز میں سیاسی استحکام لانے میں کامیاب ہوں گے۔آصف زرداری نے اپنی حکمت سے ماضی میں بھی ملک کو مشکلات سے نکالا،اور اس بار بھی وطن عزیز میں سیاسی استحکام لانے میں کامیاب ہوں گے

شفاف ٹرائل ! پروفیسر قیصر عباس
urdu news, congratulate the democratic classes, party leadership

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں