شگر مجلس وحدت المسلمین شگر کے زیر اہتمام شگر میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے قرآن دستور حیات کانفرنس کا منعقد ہوئی۔

urdu news, conference on Quran Dastur Hayat regarding the celebration of the revelation of the Quran

شگر مجلس وحدت المسلمین شگر کے زیر اہتمام شگر میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے قرآن دستور حیات کانفرنس کا منعقد ہوئی۔
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر مجلس وحدت المسلمین شگر کے زیر اہتمام شگر میں جشن نزول قرآن کے حوالے سے قرآن دستور حیات کانفرنس کا منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں مجلس وحدت المسلمین کے صدر مجاہد ملت آغا علی رضوی ، اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم ، علامہ شیخ فدا عابدی، علامہ ڈاکٹر عرفان ،شیخ جان حیدری ،شیخ کاظم ذاکری اور دیگر علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن مجید راہ ہدایت ہے۔ قرآن دنیا اور آخرت دونوں میں نجات کا ذریعہ ہے۔ ہماری تباہی کی اصل وجہ قرآن سے دوری ہے۔ اگر قرآن کو سمجھ کر تلاوت کرے اور قرآن کی تعلیمات پر عمل کرے تو دنیا اور آخرت دونوں سنور جائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا معاشرے کی تعمیر وترقی کا راز قرآنی اصولوں پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ اورمعاشرے کا نکھار قرآنی تعلیمات پر علم کرنے سے ممکن ہے۔۔مزید شرکاء سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا۔ مقررین نے کہا کہ غیر مقامی افراد کاشگر کی سرزمین سے پیسوں کے بل بوتے عوامی ضمیر خرید کر الیکشن لڑنے کی سوچ کو شگر کے باشعور عوام یکسر مسترد کریں گے۔انشاأللہ عوام اپنوں کو چھوڑ کر غیروں کو شگر پر مسلط کرنے کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملائیں گے۔

شگر ، یادگار شہدا شگر پر کندہ شگر کے لفظ اے نامعلوم شخص نکال کر لے گئے نامعلوم ملزمان کے نام مقدمہ کے لئے درخواست دائر

شگر ، ہنر اور آرٹ میں شگر کی لڑکیاں بھی کسی سے کم نہیں، حشوپی باغ میں پر نقش و نگاری کی نمائش منعقد ہوئی

urdu news, conference on Quran Dastur Hayat regarding the celebration of the revelation of the Quran

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں