کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر نے ڈپٹی کمشنر آفس گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا
کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر نے ڈپٹی کمشنر آفس گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا
urdu news, Commissioner Gilgit Division made a detailed visit to Deputy Commissioner Office Gilgit and Assistant Commissioner Office Gilgit
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر نے ڈپٹی کمشنر آفس گلگت اور اسسٹنٹ کمشنر آفس گلگت کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ نے کمشنر گلگت ڈویژن کو خطے کے لاء اینڈ آرڈر اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر نے کہا کہ امن و امان کو بر قرار رکھنے کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے جائیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں کی چیکنگ کو سخت سے سخت بنائیں اور مشکوک افراد پر کڑی نگرانی رکھیں تاکہ امن کی فضا خراب نہ ہو سکے۔انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھاکہ پائیدار امن کے قیام کیلئے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر کمشنر گلگت ڈویژن کمال الدین قمر نے ریونیو سٹاف،مجسٹریٹس اور دیگر جملہ سٹاف سے بھی ملاقات کی،ان کے مسائل سنے اور ان کے مسائل کے پائیدار حل کے حوالے سے انہیں یقین دہانی کرائی۔
علاؤہ ازیں کمشنر گلگت ڈویژن کو ضلع گلگت میں جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔اس حوالے سے انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جائے۔
urdu news, Commissioner Gilgit Division made a detailed visit to Deputy Commissioner Office Gilgit and Assistant Commissioner Office Gilgit