راولپنڈی : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی

راولپنڈی : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کئے
رپورٹ عابدشگری 5 سی این نیوز
راولپنڈی : وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزراء حاجی عبدالحمید، مشتاق حسین اور راجہ ناصر علی خان بھی انکے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اتحاد امت اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی سمیت گلگت بلتستان میں قیام امن اور مختلف مکاتب فکر کے مابین اخوت، رواداری اور بقائے باہمی کیلئے انکی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔ اس موقع پر گلگت بلتستان کو درپیش مسائل پر بھی غورو خوض کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ خطے میں تعمیر و ترقی کیلئے امن و استحکام ناگزیر ہے اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو گلگت بلتستان کا اجتماعی مفاد مقدم رکھنا ہوگا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل اور مفادات مشترک ہیں اور ہماری حکومت خطے کی پائیدار ترقی کیلئے دیرینہ مسائل کو باہمی اتفاق اور مشاورت سے حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علماء و مشائخ کا عوام کی درست سمت میں رہنمائی اور امن و امان کے قیام میں اہم کردار ہے اور صوبائی حکومت علامہ سید ساجد علی نقوی کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہم امید رکھتے ہیں کہ پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین گلگت بلتستان کے دیرینہ مسائل کے حل اور خطے میں امن و ترقی کیلئے قائدانہ صلاحیتیں بروئے لائیں گے۔
urdu news, Cm GB met with Allama Syed Sajid Ali Naqvi, head of Islami Tehreek-e-Pakistan.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں