چلاس ، وزیر اعلٰی گلگت بلتستان وزاء کے ہمراہ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ
چلاس وزیر اعلٰی گلگت بلتستان وزاء کے ہمراہ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
چلاس وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کا صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور،صوبائی وزیر ایکسائز رحمت خالق،مشیر جنگلات حاجی شاہ بیگ،مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان، معاون خصوصی مولاناسرور شاہ، معاون خصوصی زبیح اللہ سیکریٹری ٹو سی ایم گلگت بلتستان عثمان احمد دلدار احمد ملک سبطین احمد ثناء فیض اللہ فراق صوبائی ترجمان کے ہمراہ ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس کا دورہ کیا سیکرٹری ہیلتھ گلگت بلتستان دلدار احمد ملک ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان ایم ایس ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس سرجن ڈاکٹر محمد اقبال ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر۔ڈاکٹر انعام اللہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر محمد ریاض ڈی ایم ایس ڈاکٹر شکور احمد خان نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبرخان کو ویلکم کیا ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز دیامر ڈویژن ڈاکٹر شکیل احمد خان ڈسٹرکٹ دیامر میں ہیلتھ کے حوالے سے تفصیلات سے اگاہ کیا اور کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپ کی ہدایات کے مطابق کام جاری ہے ڈاکٹر سرجن محمد اقبال ایم ایس ریجنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چلاس وزیر اعلی گلگت بلتستان کو لیبارٹری بلڈ بینک اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کروایا اور بریفنگ دی وزیر اعلی حاجی گلبرخان نے کہا کہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں صوبائی حکومت ہیلتھ کے حوالے سے مزید اقدامات بھی اٹھا رہی ہے جس سے عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی
جاری کردہ میڈیا کوارڈینیٹر محکمہ صحت دیامر ڈویژن
شگر سیاحت کی فروغ کے لیے سونی اور کھوج کی جانب سے بلتستان بھر کے فوٹوگرافر کے لیے سیشن کا انعقاد
سعودی وزیر خارجہ کا دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
urdu news, Chief Minister Gilgit-Baltistan visited Regional Headquarters Hospital Chilas