گلگت چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا یو این وویمن پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنٹری نمائندو ں سے ملاقات

گلگت چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کا یو این وویمن پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنٹری نمائندو ں سے ملاقات
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
گلگت چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان سے یو این وویمن پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنٹری نمائندہ برائے پاکستان محترمہ جیکی کٹونٹی کی سربراہی میں سیکریٹری سوشل ویلفیئر،پاپولیشن ویلفیئر، وومن ڈیویلپمنٹ، ہیومن/ چائلڈ رائٹس رائٹس اور یوتھ افیٔرز گلگت بلتستان فدا حسین کے ہمراہ ملاقات کی۔
ملاقات میں یو این ویمن مشن کو گلگت بلتستان میں خواتین کی سیاسی شمولیت کے بارے میں آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پر کہا گیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات میں خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے قوانین موجود ہیں۔
یو این ویمن گلگت بلتستان میں خواتین کو سیاست میں بااختیار بنانے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور خواتین میں سیاسی شرکت کے بارے میں شعور بیدار کرنے میں اپنے تعاون کی پیشکش کی
urdu news, Chief Election Commissioner Gilgit-Baltistan met delegation of UN

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں