شگر بھر میں مولود کعبہ انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر ایک پر وقار جلسہ امام بارگاہ کھیار چھورکاہ میں منعقد کیا گیا

شگر بھر میں مولود کعبہ انتہائی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی اس موقع پر ایک پر وقار جلسہ امام بارگاہ کھیار چھورکاہ میں منعقد کیا گیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر بھر میں مولود کعبہ انتہائی جوش و. جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی. گئی س موقع پر ایک پر وقار جلسہ امام بارگاہ کھیار چھورکاہ میں منعقد کیا گیا جس سے معروف علماے کرام شیخ مبارک علی عارفی, شیح مہدی جوادی شیخ شکور علی شمس دین ۔شیخ سخاوت حسین جوادی ,شیخ غلام نبی نجفی , مولانا غلام عباس شیخ ذکاوت نصر دین نے خطاب جبکہ معروف شاعر اہلبیت حاجی حیدر سنبل معروف قصیدہ خواں افتخار علی ,صداقت علی اور دیگر نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کرکے محفل میں سما باندھ دیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے شیخ مہدی جوادی نے کہا کہ پیغمبر اکرم کے بعد دنیا کی عظیم شخصیت کا نام علی ہے اگر اج ہم خوش نہیں ہوں گے تو کب خوش ہوں گے ۔علی سے محبت ایمان اور علی سے بغض کفر ہے اور کافر کا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ مومن اور کفر کے معیار کا نام علی ابن ابی طالب ہے ۔ پہلے معرفت پھر محبت پھر اطاعت کا مرحلہ اتا ہے .اور معرفت کے علاوہ علی کا شیعہ نہیں۔بن سکتا ۔حقیقی معنوں میں علی سے محبت کا اندازہ اسی سے ہی لگایا جاسکتا ہے کہ اپ علی کے نقش قدم پر چلتے ہیں یا معاویہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں .
کرامات ,صفات اور معجزات کا نام علی ہے . شیخ زکاوت حسین نصرالدین نے کہا کہ گندم سبسیڈی معاملے پر چھورکاہ کے عوام گلگت بلتستان کوارڈینیشن کمیٹی کےساتھ ہیں اور ان کے ہر اواز پر. لبیکہ کہنے کو تیار ہیں اور عوام قربانی دینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ گندم سبسیڈی ہمارا بنیادی حق ہے اور اسے حاصل کرنے کے لیے جتنی بھی قربانی دینے پڑے دینی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ 75 سالوں سے گلگت بلتستان کے عوام اپنے اپ کو پاکستان کا شہری قرار دینے اور ائینی حقوق مانگ مانگ تھگ گئے ہیں مگر کسی بھی حکمراں کو گلگت بلتستان کے عوام کی کوئی پروا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وفاق نہ ہمیں پاکستانی قرار دینے پر تیار ہیں اور نہ ہی متنازعہ علاقوں کے لیے مختص سبسیڈی دینے کو تیار ہیں لے دے کے گندم سبسیڈی کی سہولت دے رہے تھے مگر وہ بھی چھینے کے لیے وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت بھی بے تاپ ہیں تاہم عوام ان کے عوام دشمن پالسیوں کو کھبی کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوے مولانا غلام عباس نے کہا کہ ہمیں یہ معلوم کرنا ہوگا کہ ہم امام علی کے پیروکاری کررہے ہیں یا معاویہ کے پیروکار بنے ہوے ہیں ہمیں معاویہ کك سیرت کی کھل کر نفی کرکے سیرت علی کو عام کرنا ہوگا ۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوے شیخ مبارک عارفی نے کہا کہ امیر المومین کا کعبے میں پیدا ہونے سے علی کی فضیلت میں نہیں بلکہ علی کی ولادت نے کعبے کی فضیلت میں اضافہ کیا ۔انسان کا ائمہ اطہار سے خوش ہونا نہیں بلکہ ائمہ انسان۔سے خوش ہوجاے اور تعریف کرے تو اسے کمال گردانہ جاتا ہے ۔ہمیں کامیابی کے لیے ان اصحاب و انصار کی سیرت کا مطالعہ کرکے عمل کرنا ہوگا جس سے ائمہ خوش ہوکر ان کی تعریف کی ہو ۔محبان اہلبیت کی فکر اس درجے پر پہنچنا چاہیے جب معاشرے جوان اور بزرگ امام کو کچھ عطا کرے اور امام اسے شرف قبولیت بخشیں ۔ پائپ لائن مردہ ہے ۔ جس پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ جس پارٹی کا نمائیندہ جیتا ہوا اس کے ووٹر کی ذمہ داری ہے کہ وہ منتحب نمائیندے سے کام لیں ۔ اگر چھورکاہ میں پانچ سال گزر گیے اور کام نہیں کیا تو اس کا ذمہ دار ووٹر ہیں ۔ چھورکاہ کے عوام کو چاہیے کہ چھورکاہ حقوق پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہ کرے
urdu news, Mola Ali S born celebrated with great enthusiasm and devotion and respect throughout

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں