شگر جشن ولادت امام زمانہ کے سلسلے میں امام بارگاہ بنتوپہ شگر میں عظیم الشان محفل۔میلاد کا انعقاد

شگر جشن ولادت امام زمانہ کے سلسلے میں امام بارگاہ بنتوپہ شگر میں عظیم الشان محفل۔میلاد کا انعقاد
رپورٹ ، زمان اخوندزادہ 5 سی این نیوز شگر
شگر جشن ولادت امام زمانہ کے سلسلے میں امام بارگاہ بنتوپہ شگر میں عظیم الشان محفل۔میلاد کا انعقاد، بلتستان بھر کے علماء کرام ، معروف منقبت خوانوں اور شعراء کی بڑی تعداد میں شرکت ، محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ معرفت امام کے بغیر ایمان نامکمل ہے۔ امام زمانہ کی ظہور سے قبل دنیا ظلم و جور سے بھر جائے گا اور امام ظہور ہوکر دنیا کو کفر و ظلم سے نجات دلائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مومنین کو چاہئے کہ ہر وقت وقت کے امام کی ظہور کیلئے دعا مانگتے رہنا چاہئے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دنیا میں ظلم و بربریت انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ فلسطین ہو یا یمن ہر جگہ غریب مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ کھڑے کئے ہوئے ہیں ۔ ان مظالم سے نجات صرف امام زمانہ کی ظہور سے ممکن ہوگا۔ تمام مسلمان ممالک اپنے مفادات کیلئے مغرب کی پیروی میں مصروف ہیں اور مسلمانوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ محفل میلاد سے مشہور منقبت خوانوں نے منقبت پیش کئے جبکہ شعرا نے ماما زمانہ ہے حضور نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے
urdu news, birth of Imam Zaman, a grand celebration

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں