گلگت، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز کا امام الجمعہ و قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات
گلگت، وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز کا امام الجمعہ و قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات
رپورٹ. 5 سی این نیوز ویب
گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ نے جامع مسجد امامیہ گلگت میں امام الجمعہ و قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی سے خصوصی ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان میں امن و امان اور تعمیر اور ترقی کے حوالے سے تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔
شگر میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں تمام مسالک کے ساتھ ریلی
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ذبیح اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن و امان اور تعمیر و ترقی کیلئے مذہبی قیادت کا اہم کردار ہے اور تمام مکاتب فکر میں وحدت امت اور بھائی چارگی کو فروغ دیکر ہم گلگت بلتستان کو امن و امان کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیامر کے عوام امن پسند ہیں اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع کے عوام کے ساتھ ملکر خطے کی پائیدار ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ گلگت بلتستان کے اجتماعی مفاد کیلئے علمائے کرام، سیاستدان اور سول سوسائٹی عوام کو مذہبی ، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر تقسیم ہونے سے روکنے میں کردار ادا کریں۔
اس موقع پر آغا سید راحت حسین الحسینی نے حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اوروزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
اس موقع پر معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کے ہمراہ معاون خصوصی ایریگیشن و واٹر منیجمنٹ حسین شاہ بھی تھے۔
urdu news Baltistan for Youth Affairs had a special meeting with Imam Juma and Quaid-e-Millat Jafaria Gilgit-Baltistan Agha Syed Rahat Hussain