اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ہمراہ یونین کونسل الچوڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،

urdu news, Assistant Commissioner Shigar along with the representatives of all the line departments organized an open meeting at the Union Alchorhi

اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ہمراہ یونین کونسل الچوڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،
شگر(5 سی این نیوز)اسسٹنٹ کمشنر شگر اصغر خان احمد نے تمام لائن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں کے ہمراہ یونین کونسل الچوڑی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، کھلی کچہری میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شگر نے کہا کہ وہی معاشرہ ترقی کرتی ہے جس معاشرے کے افراد میں احساس زمہ داری ہو اور خود بھی کام کریں جہاں ان کی ضرورت ہو۔معاشرے کی ترقی کے لئے باہم اتحاد واتفاق بہت ضروری ہے۔ اسطرح ہم باہمی تعاون سے ایک بہترین معاشرہ قائم کر سکتے ہے ۔ انہوں نے مزید کہا۔ کہ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل کو ان کے گھر کی دہلیز پر آکر سننا اور آپ عوام الناس کی تعاون سے ان مسائل کے حل کےلئے اقدامات اٹھانا ہے۔ کھلی کچہری میں لوگوں نے اپنے مسائل کھل کر بیان کئے ، خصوصا سکولوں میں زیر تعمیر بلڈنگ اور واش روم کے حوالے سے، پینے کی صاف پانی کی کمی اور نئے پائپ لائنوں کے حوالے سے ، ندی نالوں میں سیلاب اور پانی کے بہاو زیادہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کے حوالے سے ، بجلی کی والٹیج میں کمی ، اور SCOM سگنل کی بار بار بندش کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی بہت سارے مسائل پے فیصلے بھی لے لیے اور کچھ ایشوز کو حکام بالا تک پہنچا کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

شگر، صدر جمہوری ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی باہمت نڈر اور خودمختار لیڈر تھا انہیں خود کی بجاے دین اسلام اور مملکت ایران کی فکر تھی، علماے امامیہ شگر کے صدر سید طہ شمس دین الموسوی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملک کے بلند ترین سطح 76 ہزار پوائنٹس سے تجاویز کر گئی

urdu news, Assistant Commissioner Shigar along with the representatives of all the line departments organized an open meeting at the Union Alchorhi

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں