غذر، وادی شہدا ضلع غذر کے ایک اور فرزند نے وطن عزیز ک خاطر اپنے جان کا نذرانہ پیش کردیا
غذر، وادی شہدا ضلع غذر کے ایک اور فرزند نے وطن عزیز ک خاطر اپنے جان کا نذرانہ پیش کردیا
رپورٹ 5 سی این نیوز
غذر، وادی شہدا ضلع غذر کے ایک اور فرزند نے وطن عزیز ک خاطر اپنے جان کا نذرانہ پیش کردیا ۔ گزشتہ روز کرک میں انٹیلجنس بیس پر اپریشن کے دوران 19 خوراج جہنم واصل ہوگئے اور پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوئے۔ شہید ہونے والے جوانوں میں غذر شمرن سے تعلق رکھنے والے حوالدار عباس علی شہید 6 لائٹ کمانڈو نے اپنے جان کا نزرانہ پیش کردیا۔ شہید حوالدار عباس علی کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں شمران میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ صدر پاکستان ، آرمی چیف، الیون کور ایف سی این اے NLI سینٹر کی طرف سے پھول چڑھائے گئے اس موقع پر پاک فوج کے افسران ،سیاسی و سماجی شخصیات اور علاقے کے لوگوں کی بڑی کثیر تعداد موجود تھے غازیان تحصیل پھنڈر کی طرف سے صدر نظام الدین اور انفارمیشن سیکٹری ظفر نے بھی غازیاں غذر اور غازیاں پھنڈر کی جانب سے شہید کے مزار پر پھول چڑھائے اور کہا کہ وادی شہداء ضلع غذر کے ہرفرد وطن عزیز کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
پاک آرمی زندہ باد پاکستان پائندہ باد
Urdu news, Another son of Ghazar sacrifice
کمشنر بلتستان نجیب عالم نے ہمراہ ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی شگر کے مختلف سکولوں میں جاری ونٹر کیمپس کا دورہ