کراچی .پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا عوامی سہولت بازار لگانے کا اعلان. شہبازعبدالجبار

کراچی .پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا عوامی سہولت بازار لگانے کا اعلان
تمام ضروریات زندگی ہول سیل سے بھی کم قیمت میں میسر آئیں گی۔شہبازعبدالجبار
Urdu news, Announcement of Pakistan Central Muslim League to set up public convenience market
اسٹال کی بکنگ جاری ہے۔ مخیر حضرات عوام کو سہولت فراہم کرنے میں کردارادا کریں۔
کراچی ( 5 سی این نیوز ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی نے عوامی سہولت بازار لگانےکا اعلان کردیا ہے۔سہولت بازار15مارچ کو گلشن اقبال میں واقع اتواربازار گراؤنڈ میں بروز بدھ لگایا جائے گا۔ جس میں عوام کو تمام ضروریات زندگی ہول سیل ریٹ سے بھی کم قیمت میں میسر آئیں گی ۔عوامی سہولت بازار قیام کے متعلق کراچی کے صدر شہباز عبدالجبار نے کہا ہےکہ مہنگائی نےعوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ضروریا ت زندگی عوام کی پہنچ سے دور ہوچکی ہیں۔رمضان مسلمانوں کے لیے مقدس مہینہ ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے اس ماہ ضروریات زندگی کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگتی ہیں ۔سفید پوش افراد اپنے نفس کو اپنے اندر دفن کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں ۔حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کوئی کرادار نظر نہیں آتا۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ عوام کو سہولت فراہم کرئےگی ۔ ہم عوام کی سہولت کےلیے شہرکے مختلف علاقوں میں سستے سبزی بازار اور سستی روٹی تندور لگا چکے ہیں۔اب ایک قدم اور آگے بڑھ کر عوامی سہولت بازار کا انعقاد کرنے جارہے ہیں ۔ یہ اپنی نوعیت پر پہلابازار ہے ۔ جہاں تمام ضروریات زندگی عوام کو ہول سیل ریٹ سے بھی کم قیمت میں میسر آئیں گی۔شہباز عبدالجبار کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت بازار میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے تاجروں کے لیے اسٹال کی بکنگ شروع کردی ہے۔اگر آپ رمضان المبارک میں عوام کو سستی ترین اشیاء فراہم کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں تواسٹال کی بکنگ کےلیے03002605024پر رابطہ کریں ۔ اور عوام کو سہولت فراہم کرنے میں ہماری مدد کریں۔
شعبہ نشرواشاعت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی
برائے رابطہ سلیم الیاس 03118973908 محمدافضل 03052572723

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں