اردو نیوز، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت 14 اگست 2023 یوم آزادی پاکستان کی انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

اردو نیوز، ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت 14 اگست 2023 یوم آزادی پاکستان کی انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا
urdu news, An important meeting was held regarding independence day of Pakistan
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی زیر صدارت 14 اگست 2023 یوم آزادی پاکستان کی انعقاد کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں ایس ایس پی شگر عبدالرؤف، اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد سمیت دیگر تمام ہیڈ آف ڈپارٹمنٹس شگر نے شرکت کی۔ ڈی سی شگر نے گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست یوم آزادی پاکستان کو ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع شگر میں بھی منایا جائے گا اس دن تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس تمام سرگرمیوں کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی اور اپنے سٹاف کی شرکت کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی کے دن پرچم کشائی کی جائے گی اور ریلی و تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تمام مساجد سے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے اللہ سے دعائیں مانگی جائیں گی۔ شگر کی بازاروں و دیگر نمایاں جگہوں پر بینرز اور جھنڈیاں لگائے جائیں گے۔تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ چلنے اور بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ ڈی سی شگر نے انتظامات کے لیے محکموں کے درمیان ذمہ داریاں بھی تقسیم کیا۔ independence

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں