گلگت اللہ تعالیٰ نے شب برات کو عظمت اور فضلیت والی رات بنائی، اس رات اللہ کی رحمت بطور خاص انسانوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت اللہ تعالیٰ نے شب برات کو عظمت اور فضلیت والی رات بنائی، اس رات اللہ کی رحمت بطور خاص انسانوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا شب برات کے حوالے سے پیغام!!
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شب برات کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے شب برات کو عظمت اور فضلیت والی رات بنائی، اس رات اللہ کی رحمت بطور خاص انسانوں کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکرہے کہ اس نے ہمیں یہ رات عطا کی، ہمیں چاہئے کہ اس بابرکت رات میں عبادت کی سعادت حاصل کریں۔ اس رات خیر و برکت کی دعائیں قبول ہوتی ہیں اور بخشش کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، ہمیں چاہئے کہ انفرادی ضرورتوں کے ساتھ اجتماعی مقصد کیلئے بھی دعائیں مانگیں۔ پاکستان کو کئی سماجی اور معاشی مسائل کا سامنا ہے اور ہم اللہ کی رحمت سے معیشت کو بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ انسانی کوششوں کی کامیابی اللہ کی رحمت سے ہی ہوتی ہے۔ یہ مقدس رات اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنے کا موقع فراہم کرتی ہے، شب برات کے موقع پر انفرادی دعاؤں کے ساتھ اجتماعی دعاؤں کا بھی اہتمام کریں، شب برات کے بابرکت موقع پر عبادت کی سعادت کی خوش نصیبی کے حصول میں ہمیں کوئی کسر نہیں چھوڑنا چاہئے، شب برات کی مقدس ساعتیں ہمیں دوسرے انسانوں کو معاف کرنے اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ارض وطن سمیت پوری دنیا کو امن، استحکام اور خوشحالی نصیب فرمائے۔
urdu news, Allah Almighty made Shab-e-Barat a night of greatness

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں