راولپنڈی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کا گلگت بلتستان ملاقات ، جی بی میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا
راولپنڈی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کا گلگت بلتستان ملاقات ، جی بی میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا
رپورٹ ، 5 سی این نیوز
راولپنڈی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی کا گلگت بلتستان میں بالخصوص امن و امان کے معاملات پر بھی بریفنگ دی اور جی بی میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا
راولپنڈی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی حاجی گلبر خان ، صوبائی وزراء حاجی مشتاق راجہ ناصر علی خان اور حاجی حمید نے اہم ملاقات کی ۔ اور گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیراعلی گلگت بلتستان نے گندم سبسڈی کے حوالے سے بریفنگ دی اور مشکلات کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر غور و خوص کیا۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان نے ملک بھر اتحاد امت کے لیے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے بصیرت و کردار کو سراہا اور ان کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ وزیر اعلی اور صوبائی وزراء نے گلگت بلتستان کے دیگر مسائل بالخصوص امن و امان کے معاملات پر بھی بریفنگ دی اور جی بی میں قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کیا
urdu news, Agreed on mutual cooperation to take measures to establish peace in GB