شگر ، محکمہ خوراک گلگت بلتستان بائیو میٹرک کے بجائے عوام کو گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے عابد استوری
شگر ، محکمہ خوراک گلگت بلتستان بائیو میٹرک کے بجائے عوام کو گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے عابد استوری
شگر (5 سی این نیوز) صوبائی صدر عوامی تحریک پاکستان عابد استوری نے نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک گلگت بلتستان بائیو میٹرک کے بجائے عوام کو گندم فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔ عوام گندم کی بحران سے پریشان ہے۔ جبکہ محکمہ عوام کو گندم اور آٹا فراہم۔کرنے کے بجائے بائیومیڑیک سسٹم پر لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو میٹرک سسٹم گندم کے گودام اور ڈپو والوں کے کرنے ضرورت ہے جہاں سے گندم خرد برد ہوتے ہیں۔ عوام کو کوٹے کا گندم آٹا ایشو ہوتا نہیں ہم شکر کرتے اگر پورا ملک میں ہر چیز شفاف طریقے سے چلتی اب اس سسٹم کے نام پے عوام کو مزید تنگ کرینگے اور گندم کا کرپشن کرنے والے بائیومیڑک تم بھی بنا سکتے ہیں حکومت کوٹے کاگندم اور آٹے کا اصل چوروں کو پکڑے تاکہ نظام بہتر ہو اور گندم وافر ملے
Shigar, food department Gilgit-Baltistan took steps to provide wheat to people instead of biometric Abid Astori