شگر، عالمی شہریت یافتہ منقبت خوان سید جان علی شاہ رضوی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا

urdu news, 41

شگر، عالمی شہریت یافتہ منقبت خوان سید جان علی شاہ رضوی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا
رپورٹ، 5 سی این سٹاف رپورٹرشگر
شگر، عالمی شہریت یافتہ منقبت خوان سید جان علی شاہ رضوی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ سید جان علی شاہ رضوی کی میت اسلام اباد سے بائی ائیر سکردو پہنچنے کے بعد عالمی شہریت خوان خواجہ علی کاظم۔اور ان کے برادر کے ساتھ سید جان۔علی شاہ کی بھی نماز جنازہ جامع مسجد سکردو میں ادا کردی گئی بعد ازاں سید جان۔علی شاہ کی میت سکردو سے شگر روانہ کردیا گیا ۔سید جان۔علی شاہ کا جسد خاکی سکردو سے جب شگر پہنچا تو پورا شگر شہید کی دیدار کے لیے جمع ہوگئے اور اللہ چوک سے جلوس کی شکل میں امام۔بارگاہ اگیپہ لایا گیا جہاں وارثان کو اخری دیدار کرانے کے بعد میت کو مرکزی جامع مسجد اثنا عشری شگر لے جایا گیا جہاں محکمہ شرعیہ چھترون شگر کے مہتمم اعلی سید عباس الموسوی کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کردی گئی بتایا جاتا ہے مذکورہ نماز جنازہ شگر کی تاریخ کا سب بڑا نماز جنازہ تھا اس سے قبل اتنا بڑا اجتماع جنازے کا ریکارڈ دستیاب نہیں ہے ۔ جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد شہید منقبت خوان کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ابائی قبرستان۔اگپہ شگر میں سپرد خاک کردیا اس موقع شگر بھر میں سوگ کا عالم طاری رہا اور ہر انکھ نم تھے ۔ اس موقع پر سوگ میں تمام۔مارکیٹیں اور بازاروں کو بند کردیا گیا تھا ۔
urdu news,

معصوم شہید جان علی شاہ اور خواجہ علی کاظم کی جنازے کے جلوس کے روٹس کی تفصیلات جاری کر دیا

شگر، سانحہ خیر پور کی اعلی سطح پر جے ائی ٹی تشکیل دیکر مکمل تحقیقات کے ذریعے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے، پیپلز پارٹی شگر کے رہنما اور نوجوانان گلگت بلتستان کے صدر خادم دلشاد

50% LikesVS
50% Dislikes

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں