پی ٹی آئی شگر یوتھ ونگ کابینہ کا اعلان ، نوٹیفیکیشن جاری ، پارٹی میں غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے خالد خورشید
پی ٹی آئی شگر یوتھ ونگ کابینہ کا اعلان ، نوٹیفیکیشن جاری ، ایڈوکیٹ حسن شگری کی کاوشیں قابل تحسین ہے ، نو منتخب یوتھ ونگ صدر شگر
شگر ( 5 سی این نیوز) تحریک انصاف شگر کے سینئر نائب صدر حسن شگری ایڈوکیٹ شگر میں انصاف یوتھ کی صدر اور کابینہ کی منظوری لانے میں کامیا ب ۔ وزیر شجاعت ساقی صدر بن گئے ۔اس موقع پر یوتھ کے صدر شجاعت ساقی نے کابینہ کے ہمراہ صوبائی صدر اور سابق صدر خالد خورشید سے ملاقات کی اور خالد خورشید نے صدارت سنھبالنے پر شجاعت ساقی اور کابینہ کو مبارک دیدی اور شگر میں جلد تحصیل ور یونین لیول پر یوتھ کی تنظیم سازی کرنے حکم دیدیا تنظیم سازی مکمل ہونے پر شگر کے دورے پر آنے کا اشارہ دیدیا ، تحریک انصاف شگر کے قائمقام صدر حسن شگری نے خالد خورشید سے ون ٹو ون ملاقات کی اور شگر میں پارٹی کی فعالیت اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر خالد خورشید نے کہا کہ پارٹی میں غداروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے اور آنے والے الیکشن میں وفادار امیدواروں کو ٹکٹ دیا جاے گا اور شگر میں مضبوط امیدوار کو میدان میں اتارا جاے گا اور غداروں سے ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے پارٹی مشکل حالات میں وزارت کی خاطر خیرباد کہہ دیا ان سے کسی بھی پارٹی کو وفاداری کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے اور جو پارٹی انہیں ٹکٹ دے گی اس پارٹی کی تباہی ہی ہوگی ۔