پاکستان اور چین کے تعلقات ایک تاریخی شراکت داری ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں، ر آرمی چیف جنرل عاصم منیر

پاکستان اور چین کے تعلقات ایک تاریخی شراکت داری ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں، ر آرمی چیف جنرل عاصم منیر
رپورٹ، 5 سی این نیوز
پاکستان اور چین کے تعلقات ایک تاریخی شراکت داری ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں، ر آرمی چیف جنرل عاصم منیر ، پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، اور دونوں ممالک کے روابط وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔ جنرل ژانگ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے۔ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی، اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات ایک تاریخی شراکت داری ہیں جو باہمی اعتماد اور تعاون پر استوار ہیں، اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔جنرل عاصم منیر نے چین کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر لحاظ سے مثالی ہیں۔ اس موقع پر، جنرل ژانگ یوشیا نے پاکستان کی ثابت قدمی اور انسداد دہشت گردی میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔
دورے کے دوران، جنرل ژانگ یوشیا نے جی ایچ کیو پہنچنے پر یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔Urdu News

اہم خبروں‌کی لنک ملاحظہ فرمائیں

حسن شگری ایڈوکیٹ ہر مظلوم اور محکوم کی آواز ہے جسے طاقت سے دبایا نہیں جاسکتا ۔ شگر پولیس نے انہیں گرفتار کرکے شگر کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے . مرہ پی یوتھ مومنٹ شگر شیر علی شگری

احمد دانیال اور شاہنواز دھانی ون ڈے سیریز سے باہر، نئے کھلاڑی سکواڈ میں شامل

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی: 100 انڈیکس میں 3357 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

مظاہرین کی اموات کی خبریں جھوٹ کا پلندہ، سیکیورٹی ذرائع کی وضاحت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں