فضائی آلودگی میں اضافہ، ٌلاہور شہر دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا

Urdu News

فضائی آلودگی میں اضافہ، لاہور شہر دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لاہور فضائی آلودگی میں اضافہ، شہر دنیا میں دوسرے نمبر پر آ گیا، سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی اور سموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) آج 339 ریکارڈ کیا گیا، جس نے لاہور کو دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر بنا دیا ہے۔
امریکن قونصلیٹ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 507 تک جا پہنچا، جبکہ مال روڈ پر یہ سطح 443 اور جوہر ٹاؤن میں 402 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب، ملتان میں بھی صورتحال خراب ہے، جہاں اے کیو آئی 326 تک پہنچ چکا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی اس وقت 480 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر ہے، جس نے خطے میں فضائی معیار کے بگڑنے کی شدت کو نمایاں کر دیا ہے۔ پنجاب بھر میں سموگ کی شدت میں قدرے کمی کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں۔ طلبہ اور اساتذہ کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، جبکہ اسکولوں میں بیرونی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی سخت ضرورت ہے، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں، اور بیماریوں کا شکار افراد کو۔ سرکاری ادارے آلودگی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، تاہم فضائی معیار کو بہتر بنانے میں مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔
urdu news

شگرچھورکاہ نالہ میں بکریاں چرانے کے دوران حادثہ، دو افراد جان بحق، افسوسناک واقع کی تفصلات جاری

وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد اغا کے عملدامد ر شروع ہوگیا ہے اور ایجوکیشن فیلو کی سیٹ بڑھنا اسی اعلان کا حصہ ہے. پیپلز پارٹی گلاب پور شگر کے صدر محمد شریف

روپانی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شگر میں زچہ اور بچہ کیلئے زچگی سے قبل تیاری اور ماں اور بچے کی نشوونما کے حوالے سے سیشن کا انعقاد

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں