سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی نشت پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

گلگت۔ جی بی اے 13 استور کی نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی نشت پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری
urdu news
استور حلقہ 1 جی۔ بی۔ اے 13 ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔9 ستمبر 2023 کو پولنگ ہوگی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار 26 جولائی کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔ urdu news
یاد رہے کہ جی بی اے 13 استور کی نشست سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے ایک اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جسٹس لقمان حکیم GBA-13 استور کے ضمنی الیکشن کا ضلعی ریٹرننگ آفیسراور سول جج جسٹس محمد ذاکر کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کردیا ہےurdu news
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں