شگر محکمہ برقیات شگر کے مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی الچوڑی سکم تھنگ کو بجلی سپلائی کرنے والی واحد ٹرانسفرمر گزشتہ کئی ماہ سے غائب۔ایک خراب ٹرانسفر کر کو نصب کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے
شگر محکمہ برقیات شگر کے مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی الچوڑی سکم تھنگ کو بجلی سپلائی کرنے والی واحد ٹرانسفرمر گزشتہ کئی ماہ سے غائب۔ایک خراب ٹرانسفر کر کو نصب کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر محکمہ برقیات شگر کے مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی الچوڑی سکم تھنگ کو بجلی سپلائی کرنے والی واحد ٹرانسفرمر گزشتہ کئی ماہ سے غائب۔ایک خراب ٹرانسفر کر کو نصب کرکے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔ اصل ٹرانسفرمر مرمت کے نام پر اتارکرلے گئے ہیں لیکن تاحال کوئی پرسان حال نہیں۔ علاقہ مکینوں کو بجلی کی سپلائی متاثر ہورہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ الچوڑی سکم تھنگ میں نصب ٹرانسفرمر خرابی کے باعث گزشتہ رمضان میں مرمت کیلئے سکردو منتقل کیا ہوا ہے لیکن محکمہ کی عدم دلچسپی اور غفلت کی وجہ سے ٹرانسفرمر کو کوئی اتا پتہ نہیں ۔ اور ٹرانسفرمر غائب یے جس کی وجہ سے علاقے میں بجلی کی سپلائی انتہائی متاثر اور کم وولٹیج کی وجہ سے مکینوں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔ جبکہ ایک خراب ٹرانسفرمر نصب کرکے عوام کو بیوقوف بنایا ہوا ہے ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی بار محکمہ کے آفسران کو شکایت کے باوجود اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوسکا ۔ اور نہ ہی کوئی توجہ دینے کو تیار ہے۔ اہل علاقہ نے محکمہ کے اعلی حکام۔ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خراب ٹرانسفرمر کا نوٹس لیں اور مرمت کیلئے لے جانے والی ٹرانسفرمر کو مرمت کرکے واپس نصب کریں بصورت دیگر عوام شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔ urdu news