پیپلز پارٹی شگر نے جارحانہ سیاست کے اغاز کا اعلان کردیا اخلاق کے دائرے میں رہ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا

urdu news

پیپلز پارٹی شگر نے جارحانہ سیاست کے اغاز کا اعلان کردیا اخلاق کے دائرے میں رہ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا
شگر ( سٹاف رپورٹر 5 سی این ) پیپلز پارٹی شگر نے جارحانہ سیاست کے اغاز کا اعلان کردیا اخلاق کے دائرے میں رہ کر اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی شگر نے مقامی ہوٹل میں صدور کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں پیپلز پارٹی شگر کے قائدین کے ساتھ ساتھ تمام یونین کونسلوں کے صدور جنرل سیکرٹری اور اطلاعات سے وابستہ ذمہ داروں نے شرکت کی ۔ کنونشن سے سینئر نائب صدر گلگت بلتستان و سابق رکن اسمبلی عمران ندیم ۔ ضلعی صدر وزیر جعفر ضلعی جنرل سیکرٹری محمد عسکری کے علاوہ ارندو سے لیکر وزیر پور تک اور اسکولی سے لیکر مرہ پی شگر تک کے صدور نے شرکت کیں اور خطاب کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوے سابق رکن اسمبلی عمران۔ندیم نے کہا کہ راجا اعظم خان کو تختی لگانے سے فرصت ملے تو شگر کی تعمیر و ترقی کی طرف توجہ دیں ۔کیوا موشن روڈ تین ماہ سے بند رہا تو منتخب نمائیندے کو پتہ نہیں چلا اب دریا میں پانی کم ہوکے روڈ تھرو ہوا تو دورے کررہے ہیں ۔علما کا احترام فرض سمجھ کر کرتا ہوں اور جھوٹ کی سیاست پر کھبی یقین نہیں رکھتا اس لئے کبھی جھوٹی سیاست نہیں کی انہوں نے کہا کہ تختی کی سیاست ہم نے پہلے کی ہے اور نہ أئیندو کروں گا ہمیں تختی کے بجاے علاقے کی تعمیر وترقی کو سوچنا ہوگا کیونکہ صرف تختی سے نہیں بلکہ میگا پراجیکٹ سے ہی علاقہ ترقی کرسکتا ہے اس موقع پراپنے خطاب میں ضلعی صدر وزیر جعفر نے شگر میں جارحانہ سیاست کا اعلان۔کرتے ہوے کہا کہ منتخب نمائیندے ہماری پروجیکٹ پر تختی لگا کر کریڈیٹ لینے کے ساتھ ساتھ ۔سرفہ رنگاہ میں ہونے والے ہنگاموں ۔ژھے تھنگ کی بربادی موشن اور کیوا روڈ کی بندش کا ڈی کریڈٹ بھی اپنے سر لیں تو بہتر ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی انتخابات میں بھی حصہ لیں گے اور ڈٹ کر مقابلہ کریں گے جس کے لیے جیالے تیار رہیں انہوں نے کہا کہ لمسہ روڈ عمران ندیم کا منصوبہ تھا اور پانچ برس میں روڈ تھرو ہونے کے بجاے مزید خراب ہوا ہے اس کا کریڈٹ کون لے گا انہوں نے کہا کہ اگر کریڈٹ لینا ہی ہے تو اچھے اور برے ہر چیز کا کریڈٹ لے لیں ۔ میٹھا میٹھا ہب ہب کڑوا کڑوا تھو تھو والی سیاست نہیں چلے گی انہوں نے کہا کہ ہم نے مصلحت پسندی سے بہت کام۔لیا اور مخالفین نے ہماری مصلحت پسندی کو بزدلی سمجھا لہذا میں ببنگ دہل اعلان۔کرتا ہوں کہ ائیندہ سے شگر میں جارحانہ سیاست ہوگی اور ادب کے دائرے میں رہ کر ہی اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جاے گا انہوں نے کہا کہ یکم نومبر سے 15 نومبر تک شگر کے تمام یونین کونسلز میں بیٹھک ہوں گے اور ائیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان۔کیا جاے گا ۔کنونشن سے جنرل سیکرٹری محمد عسکری ۔ سینئر نائب صدر ایس ایم۔محمد ۔ سید محمد باقر ۔ شیخ طالب ۔ محمد شریف ۔غلام رسول ۔ urdu news

شگر تعلیمی سال مکمل ہونے کے باوجود سرکاری سکولوں میں کتابوں کی عدم دستیابی کی خلاف گرلز سکول مرہ پی شگر کے طالبات کا احتجاج ،

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں، پاکستان کے ترقیاتی اہداف پر بات چیت

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں