سیکریٹری اطلاعات ضمیر عباس نے محرم الحرام کی مناسبت سے قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان حضرت مولانا قاضی نثار احمد سے خصوصی ملاقات کی۔

سیکریٹری اطلاعات ضمیر عباس نے محرم الحرام کی مناسبت سے قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان حضرت مولانا قاضی نثار احمد سے خصوصی ملاقات کی۔
urdu news
سیکریٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی گلگت بلتستان ضمیر عباس نے محرم الحرام کی مناسبت سے قائد اہلسنت والجماعت گلگت بلتستان حضرت مولانا قاضی نثار احمد سے خصوصی ملاقات کی۔ urdu news
اس موقع پر مولانا قاضی نثار احمد نے سیکریٹری انفارمیشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور خطے میں امن کو فروغ دینے اور محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کے دوران ہم آہنگی اور بھائی چارگی کے فروغ کیلئے خصوصی کردار ادا کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں 2005 کے امن معاہدہ 2012 کے ضابطہ اخلاق کی پاسداری اور معاشرتی زمہ داریوں کے ساتھ ساتھ امن و یکجہتی کو یقینی بنانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ urdu news
ملاقات میں اس امر پر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ حکومت مسالکی ہم آہنگی سمیت معاشرے میں اخلاقی معیار کو برقرار رکھنے اور مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کی تجاویز پر عمل در آمد یقینی بنائے گی۔ ملاقات میں محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد کی مکمل حوصلہ شکنی کو یقینی بنانے کیلئے مشترکہ اقدامات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں