نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات امکان
نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات امکان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان لاہور پہنچ گئے، جہاں ان کی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات آج شیڈول ہے۔ اس ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم اور دیگر اہم ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق، ملاقات میں آئینی ترامیم کی منظوری کے حوالے سے حتمی مشاورت ہوگی اور دونوں رہنما ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بات کریں گے۔ اس سے قبل، نواز شریف نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کو آج لاہور میں ایک خصوصی عشائیہ پر مدعو کیا ہے، جہاں ملکی سیاسی صورتحال اور مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان بھی ملاقات ہوئی تھی، جس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر گفتگو ہوئی تھی۔ نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی اہم ملاقات امکان
urdu-news-376
پاکستان تحریک انصاف کا آئینی ترامیم پر تشویش کا اظہار،حکومت مسلسل عوام کو گمراہ کر رہی ہے