شگر ڈائریکٹوریٹ CKNP نے برالدو شگر، ہوشے گانچھے، ارندو شگر، ہسپر اور میناپن نگر میں ویسٹ مینجمنٹ فیس 20 فیصد کمیونٹی شیئر 2 کروڑ 49 لاکھ، 10 ہزار اور 9 سو روپےکے کمیونیٹیز میں تقسیم
شگر ڈائریکٹوریٹ CKNP نے برالدو شگر، ہوشے گانچھے، ارندو شگر، ہسپر اور میناپن نگر میں ویسٹ مینجمنٹ فیس 20 فیصد کمیونٹی شیئر 2 کروڑ 49 لاکھ، 10 ہزار اور 9 سو روپےکے کمیونیٹیز میں تقسیم
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر ڈائریکٹوریٹ CKNP نے برالدو شگر، ہوشے گانچھے، ارندو شگر، ہسپر اور میناپن نگر میں ویسٹ مینجمنٹ فیس 20 فیصد کمیونٹی شیئر 2 کروڑ 49 لاکھ، 10 ہزار اور 9 سو روپےکے کمیونیٹیز میں تقسیم کردئیے ۔ چیک کی تقسیم ڈپٹی کمشنر شگر کی دفتر میں منعقدہ تقریب کے دوران کمیونیٹیز کے سرکردگان اور ایل ایس اوز کے چیئرمین کو دئے گئے۔ تقریب میں کمشنر بلتستان ڈویژن نجیب عالم ،ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی ، سی ہے این پی کے راجہ عابد ، یاسر رضوی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورزم اور برالدو ، ہوشے ، باشہ ، ہسپر اور مناپن کے کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ملک کے سب سے بڑے محفوظ علاقے میں کچرے کے مشترکہ انتظام کے لیے پائیدار میکانزم کے لیے CKNP کی کوششوں کو سراہا اور کمیونٹیز کو اس سلسلے میں اپنا حصہ لینے پر مبارکباد دی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی شیئر کچھ ایشوز کی وجہ سے رکا ہوا تھا جسے چیف سیکریٹری کی ہدایات پر کمشنر بلتستان کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر شگر نے حل کردیا اور کمیونٹی کو راضی کردیا۔ جس کی وجہ سے آج کمیونٹی کو اپنا حق مل گیا۔ مقررین کا کہنا کہ ہمیں امید ہے مقامی کمیونٹی اپنے علاقے خصوصی گلیشیر اور سیاحتی مقامات کی قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرینگے۔ جبکہ ان شیئر سے کمیونٹی اپنے علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے۔ مقررین نے چیک حاصل کرنے والے کمیونٹی ممبرز نے حقدار گاؤں والوں کو ان کا حصہ دینے پرضلعی انتظامیہ شگر اور سنٹرل قراقرم نیشنل پارک کا شکریہ کیا۔
شگر ڈائریکٹوریٹ CKNP نے برالدو شگر، ہوشے گانچھے، ارندو شگر، ہسپر اور میناپن نگر میں ویسٹ مینجمنٹ فیس 20 فیصد کمیونٹی شیئر 2 کروڑ 49 لاکھ، 10 ہزار اور 9 سو روپےکے کمیونیٹیز میں تقسیم