شگر. دنیا میں صہیونی ریاست اور ان کے ناجائز باپ امریکہ کے خلاف بات کرنے سے عالم اسلام ڈرتا یے۔ اسرائیل اور امریکہ مسلم دنیا کا باپ بنا ہوا ہے، امام جامعہ شیخ علی خان نادم
شگر. دنیا میں صہیونی ریاست اور ان کے ناجائز باپ امریکہ کے خلاف بات کرنے سے عالم اسلام ڈرتا یے۔ اسرائیل اور امریکہ مسلم دنیا کا باپ بنا ہوا ہے، امام جامعہ شیخ علی خان نادم
شگر جامع مسجد تسر میں شہد القدس سید حسن نصر اللہ کیلئے فاتحہ خوانی اور مجلس ترحیم کا انعقاد، مجلس سے خطاب کرتے ہوئے امام جامعہ شیخ علی خان نادم نے کہا کہ حسن نصراللہ عالم اسلام کا ایک عظیم لیڈر اور دنیا کی بہادر ترین انسان تھا انہوں نے اپنی جان القدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینی عوام کی آزادی کیلئے قربان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں صہیونی ریاست اور ان کے ناجائز باپ امریکہ کے خلاف بات کرنے سے عالم اسلام ڈرتا یے۔ اسرائیل اور امریکہ مسلم دنیا کا باپ بنا ہوا ہے اور مسلمان ممالک کے سربراہان نے فلسطینی عوام پر ہونے والی مظالم کے خلاف منہ سلا ہوا ہے۔ اور اپنی حکمرانی کو بچانے کیلئے خاموشی اختیار کرکے اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ دے رہا ہے۔ اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے کیلئے کئی اسلامی ممالک نے اپنی فضائی حدودِ استعمال کرنے کی اجازت دی۔ جبکہ ایران کو آسرائیل کیخلاف حملے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینا گوارا نہ کیا۔ اس وقت امریکہ اور اسرائیل کو صرف ایران اور حزب اللہ ہی سر اٹھاکر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے شہید حسن نصراللہ کی ارض فلسطین اور القدس کی آزادی کیلئے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا urdu news
وزیر اعلی خیبر پختواہ کے پی ہاوس سے گرفتار، کوئی گرفتاری نہیںکی گئی سرکاری ذرائع