پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان
پاک فوج کا دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان
رپورٹ. 5 سی این نیوز
پاک فوج کے ترجمان نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 25 اور 26 اگست کی رات کو دہشتگردوں نے ملک کے اندر اور بیرون ملک دشمنوں کی مدد سے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ ان کارروائیوں کا مقصد بلوچستان کی ترقی اور پرامن ماحول کو نقصان پہنچانا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ریاست ایسے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی اور بلوچستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی ہے اور کسی شہری کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ بلوچستان میں جاری آپریشنز کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، تاکہ علاقے میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔
urdu-news-210
پاک فوج کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ تعلق نہیں، نا ہی کسی سیاسی جماعت کی حامی ہے ، ڈی جی آئی ایس پی آر