شگر، چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال اور ریجنل ڈائریکٹر زیشان علی نے شگر میں الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا

urdu news

شگر، چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال اور ریجنل ڈائریکٹر زیشان علی نے شگر میں الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا
شگر(زمان اخوندزادہ 5 سی این نیوز) چئیر پرسن نیوٹیک گل مینہ بلال اور ریجنل ڈائریکٹر زیشان علی نے شگر میں الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔ صدر الشہباز ویمن آرگنائزیشن و پرنسپل الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سکینہ بی اور منیجر محمد حسن شگری نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اس موقع مہمانوں نے الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے مختلف حصے دیکھے اور زیر تربیت خواتین سے ملاقات کی اور ان کی مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے نیوٹیک کی جانب سے وزیر اعظم یوتھ سکیم پراجیکٹ کا بھی معائنہ کیا ۔چئیرپرسن گل مینہ بلال اور زیشان علی نے سنٹر میں زیر تربیت خواتین کو دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اور خوشی کا اظہار کیا انہوں نے مستقبل میں بھی الشہباز ویمن ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
urdu news

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں