شگر ، ور کمپنیاں اپنی وعدوں کے مطابق پورٹرز کو ادائیگی کرنے سے مکر گیا۔ پورٹرز کو ادائیگی کے بجائے سکردو سے پیمنٹ لینے کی چٹ دینے لگے
شگر ، ور کمپنیاں اپنی وعدوں کے مطابق پورٹرز کو ادائیگی کرنے سے مکر گیا۔ پورٹرز کو ادائیگی کے بجائے سکردو سے پیمنٹ لینے کی چٹ دینے لگے
شگر(5سی این نیوز) معروف سماجی رہنما و سرکردہ برالدو چیئرمین طہ نے کہا ہے کہ ٹور کمپنیاں اپنی وعدوں کے مطابق پورٹرز کو ادائیگی کرنے سے مکر گیا۔ پورٹرز کو ادائیگی کے بجائے سکردو سے پیمنٹ لینے کی چٹ دینے لگے ہیں جوکہ برالدو کے عوام اور پورٹرز کیساتھ ضلعی انتظامیہ اور ٹور کمپنیاں کیساتھ ہونے والی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ٹور کمپنیاں برالدو میں پورٹر کو اجرت کرنے کا پابند ہے۔ لیکن کمپنیاں ادائیگی کے بجائے ٹرخانے اور چٹ دینے میں مصروف ہیں جوکہ بے چارے پورٹرز کیساتھ سراسر ناانصافی ہے۔ غریب پورٹرز کو اپنے حق اور معاوضہ لینے کیلئے ہزاروں خرچ کرنے سکردو جانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے ٹورکمپنیوں کی معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینے اور فوری باز پرس کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورنہ برالدو کے عوام غریب پورٹرز کیساتھ احتجاج پر مجبور ہونگے۔