غلام مہدی، مہدی آبادی کوئٹہ بم دھماکے میں شہید

غلام مہدی، مہدی آبادی کوئٹہ بم دھماکے میں شہید
Pakistan News, Ghulam Mehdi, Mehdi Abadi Quetta martyred in bomb blast
رپورٹ : 5CN نیوز

کوئٹہ دھماکے میں زخمی ہونے والا پاک فوج کا حوالدار غلام مہدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے 5 فروری کو کوئٹہ کی شاہراہ گلستان پر واقع حساس ترین علاقہ موسیٰ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو نشان بنایا جس کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کرلی تھی بم دھماکے میں حوالدار غلام مہدی شدید زخمی ہوئے تھے ۔ وہ کئی دنوں سے CMH کوئٹہ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد کل 14 فروری کو جان کی بازی ہار گیا شہید کے جسدِ خاکی کو بلتستان روانہ کر دیا گیا ہے ۔کل 16 فروری کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ شہید کو اپنے آبائی گاؤں مہدی آباد میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں