آئی پی ایل 2024 کا مکمل شیڈول، 26 مئی کو ہوگا فائنل میچ، جانئے کس شہر کو ملی میزبانی

آئی پی ایل 2024 کا مکمل شیڈول، 26 مئی کو ہوگا فائنل میچ، جانئے کس شہر کو ملی میزبانی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
آئی پی ایل 2024 ، انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل 26 مئی کو چنئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوالیفائر بھی 24 مئی کو چنئی میں ہی کھیلا جائے گا۔ بی سی سی آئی نے آئندہ لوک سبھا انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد آئی پی ایل 2024 کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔
آئی پی ایل 2024 ، نئی دہلی اس سال انڈین پریمیئر لیگ 2024 شروع ہو چکی ہے۔ 10 ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے 74 میچوں میں سے پہلے 21 میچوں کا شیڈول جاری ہوا تھا۔اب اس کا مکمل شیڈو ل 25 مارچ بروز پیر کو جاری کیا گیا
انڈین پریمیئر لیگ کا فائنل 26 مئی کو چنئی میں ہو گا
آئی پی ایل 2024 چنئی سپر کنگز کے پچھلا فاتح ہونے کی وجہ سے چنئی کو فائنل کی میزبانی کے حقوق ملے ہیں۔ پچھلے چیمپئن کو پہلے اور آخری میچ کی میزبانی کا موقع ملتا ہے۔ آئی پی ایل 2024 کا 17 واں سیزن 22 مارچ سے شروع ہوچکا ہے ، لیکن شیڈول صرف پہلے دو ہفتوں کے میچوں کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ 21 اور 22 مئی کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں دو دیگر پلے آف کھیلے جائیں گے۔ آئی پی ایل 2024

آئی ایم ایف کا حکومت سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا مطالبہ

IPL 2024, Full schedule of IPL 2024, final match will be held on May 26, know which city has got the host

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں