بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جائے۔ فرح رشید

بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات کئے جائے۔ فرح رشید
Gilgit baltistan; Tight security arrangements in all four districts of Baltistan region
سکردو :: ریجنل پولیس آفیسر بلتستان فلائیٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ فرخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی امن و امان کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے بلتستان ریجن کے چاروں اضلاع میں سخت حفاظتی انتظامات اٹھائے جائیں۔

آفیسر تعلقات عامہ محکمہ پولیس بلتستان رینج جی ایم شجاع کے مطابق آر پی او نے  بلتستان کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھتے ہوئے سخت تلاشی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

آر پی او بلتستان فرخ رشید نے علی ڈے کمیٹی سکردو کے زیر اہتمام یوم علی علیہ السّلام کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی اور مرکزی جامع مسجد امامیہ سکردو میں منعقد ہونے والے عید پروگرام کےلئے بھی منظم حفاظتی پلان ترتیب دیتے ہوئے پر امن عید کو یقینی بنایا جائے گا۔

اس روز سکردو پولیس، کی پوائٹس پولیس، جی بی اسپیشل پرانچ، ٹوریسٹ پولیس اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے اہلکار مستعد ہوکر حفاظتی فرائض کی انجام دہی کریں گے۔

  آر پی او بلتستان فرخ رشید نے کہا ہے بلتستان کے تمام مسالک کے جید علمائے کرام اور عوام الناس خطے میں امن و امان کے قیام کےلئے ہمیشہ پولیس کا بھرپور ساتھ دیتے آئے ہیں ۔ پولیس رضاکار تنظیموں کی بھی معاونت حاصل کرے گی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں