گلگت بلتستان . سکردو سٹی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کا اہم اجلاس

سکردو سٹی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کا اہم اجلاس
Gilgit-Baltistan. Important meeting of Lady Health Workers in Skardu City
تفصیلات کے مطابق سکردو سٹی میں لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کا ایک اہم الگ الگ میل اور خواتین کا اجلاس ہوا جس میں مرکزی کور کمیٹی کے وائس چیئرمین ساجد نور ۔ اشفاق ودیگر اراکین نے شرکت کی ۔ اجلاس کی صدارت مرکزی کور کمیٹی برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز گلگت بلتستان کے چیئرمین ریاض الدین نے کیا ۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسلئہ کو حل کرنے میں سستی روی کا مظاہرہ کررہی ہے اور کمیٹی کے اوپر کمیٹی بنانے کر انصاف کے تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہے ۔جس کا مذمت کرتے ہیں ۔ اجلاس میں دھرنا دینے کے لئے مشاورت جاری ہوئی تمام اراکین نے مرکزی کور کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے محنت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ جس کا اعلان کور کمیٹی کرے گی ۔
آجلاس میں حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ پر آئی ہوئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا جوئننگ لیا جائے ورنہ اپنے بچوں کے ساتھ گلگت میں دھرنا دینے کے نکل جائیں گے ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں