ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار۔

ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار۔
حالیہ کافی دنوں سے ہنزہ کے اکثر جگہوں سے گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کے اطلاعات موصول ہونے پر حکام بالا کی خصوصی ہدایات پرضلع بھر میں کئی دنوں سے چوروں کی تعاقب میں مسلسل رات بھر ناکے لگا کر بلآخر شب گزشتہ ناصرآباد چیک پوسٹ پر چوری کے وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیاگیا۔ پولیس ذرائع

ملزم محبوب الرحمان ولد عبدالغفور ساکن چلاس حال مقیم جوٹیال گلگت اور ملزم شاکر اللہ ولد فقیر ساکنہ استور سے 13 عدد بیٹریوں اور واردات میں استعمال ہونے والی کار نمبریGLT6807 کوقبضہ پولیس میں لیا جاکر بخلاف ملزمان مقدمہ علت نمبر 01/2023 بجرائم 34/379 ت پ تھانہ ناصرآباد میں قائم کیاجاکر مزید تفتیش جاری۔
ایس پی ہنزہ ظہور احمد نےSHO تھانہ ناصر آباد و عملہ اور پولیس چیک پوسٹ ناصرآباد کے عملےکوبہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور تعریفی سرٹیفیکٹ اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں