چلاس پاکستان ہوٹل میں رات گئے چور نے مجید موبائل شاپ کو توڑ کر صفایا کرگیا۔

چلاس:کے کے ایچ تھانہ کے حدود پاکستان ہوٹل میں رات گئے چور نے مجید موبائل شاپ کو توڑ کر شفایا کرگیا۔
نامعلوم چور بڑی مہارت کے ساتھ بیک سائڈ دیوار توڑ کر دوکان میں داخل ہوئے ہیں۔ نامعلوم چور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
موبائل شاپ سے قیمتی سامن،موبائل سم،بیلنس کارڈ و دیگر سامان لیکر رفو و چکر ہوگئے، مجید موبائل شاپ پر چوری کے یہ چوتھا واقعہ پیش آیا ہے، تاہم پولیس چور گروہ کا سرغنہ لگانے میں ناکام ہوچکی ہے،
پاکستان ہوٹل مارکیٹ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ماضی میں چوری کے وارداتوں میں ملوث افراد کو کھلی چھٹی دے دی گئی ہے جس سے چوری کے وارداتوں میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ لہذا پولیس نامعلوم چوروں کا سراخ لگا کر انکے خلاف فوری کاروائی عمل لایا جائے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں