واٹس ایپ نے خاموشی سے بہترین فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ نے خاموشی سے بہترین فیچر پیش کردیا

واٹس ایپ نے خاموشی سے اب تک کا بہترین فیچر لانچ کروا دیا ہے۔

نئے متعارف کروائے گئے فیچر کے تحت آپ غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے اپنے میسج کو دوبارہ چیٹ پر واپس لاسکتے ہیں۔

اس فیچر پر کئی ماہ سے کام ہو رہا تھا اور اگست میں بیٹا ورژن کا حصہ بھی بنایا گیا تھا، اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ

اس فیچر کو استعمال اس وقت کیا جاسکتا ہے جب آپ کسی میسج کو غلطی سے ڈیلیٹ فار می کردیں۔ ایسا کرنے پر آپ کے سامنے میسج ڈیلیٹ فارمی کے ساتھ ان ڈو کا آپشن نظر آئے گا۔

انڈو پر کلک کرنے پر ڈیلیٹ میسج واپس اسکرین پر آجائے گا۔ مگر آپ کے پاس ڈیلیٹ میسج ان ڈو کرنے کے لیے بس چند سیکنڈ ہوں گے اور اس کے بعد یہ آپشن غائب ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ اس فیچر سے پہلے اگر غلطی سے ڈیلیٹ فار می پر کلک ہوجاتا تھا تو صارف کے پاس کوئی آپشن نہیں رہتا تھا کہ وہ چیٹ سے اس میسج کو ڈیلیٹ کر سکے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں