سکردو حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پانے والے ایس ایس پی گانگچھے احمد شبیر کی نماز جنازہ ادا کر دیا گیا.

سکردو حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پانے والے ایس ایس پی گانگچھے احمد شبیر کی نماز جنازہ ادا کر دیا گیا.
گزشتہ روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پانے والے ایس ایس پی گانگچھے احمد شبیر کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائن سکردو میں آدا کردی گئی۔ ممتاز عالم دین شیخ محمد جواد حافظی نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب کے علاؤہ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان محمد سعید وزیر ، ڈی آئی جی بلتستان رینج فلائیٹ لیفٹیننٹ فرخ رشید ، کمشنر بلتستان شجاع عالم سمیت سیاسی، سماجی دینی شخصیات، عسکری و سول آفیسران اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مرحوم ایس ایس پی کے جنازے کو بعد ازاں آبائی قبرستان سکمیدان منتقل کیا گیا جہاں شیخ محمد عیسیٰ کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی اور آئی جی گلگت بلتستان ، ڈی آئی جی بلتستان ، چاروں اضلاع کے پولیس سربراہان نے پھول چڑھائے۔اور سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا جارہا ہے۔ مرحوم احمد شبیر کے پسماندگان میں بیوہ تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں