امریکہ میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کا قتل۔

امریکہ میں بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کا قتل۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
امریکی ریاست اوٹا اینوک میں گھر میں فائرنگ کرکے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد کو قتل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اینوک کے حکام کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ البرٹ ڈرائیو کے علاقے میں ایک گھر میں آٹھ افراد کو گولیاں مارکر قتل کر دیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ واقعے کے بارے میں تاحال زیادہ معلومات نہیں دی جاسکتی کہ آیا واقعہ دہشت گردی کا ہے یا خودکشی کا اور اس سے دیگر شہریوں کو مزید خطرہ ہے یا نہیں؟ اس بارے میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آٹھ ہزار آبادی پر مشتمل یہ علاقہ اینوک سٹی میں لوگ ایک مضبوط کمیونٹی کی طرح رہتے ہیں جہاں گھر شاذ و نادر ہی فروخت کرتے ہیں اور تمام لوگ ایک دوسرے کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
ریاستی حکام کی جانب سے واقعے پر دلی رنج کا اظہار کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں