شگر اسسٹنٹ کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر(RHC) گلاب پور شگر کے مختلف یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا معائنہ کیا۔
شگر اسسٹنٹ کمشنر کا رورل ہیلتھ سنٹر(RHC) گلاب پور شگر کے مختلف یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا معائنہ کیا۔
شگر ( رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز ) اسسٹنٹ کمشنر/ سب ڈویژنل مجسٹریٹ ضلع شگر اصغر خان احمد نے رورل ہیلتھ سنٹر(RHC) گلاب پور شگر کے مختلف یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے عملے کا حاضری رجسٹر , دوائیوں کاسٹاک اور صفائی ستھرائی بھی چیک کیا۔ MO ایک مہینے سے موجود نہیں تھے جس کے بارے میں DHO سمیت حکام بالا سے بات کی انہوں نے ایک ہفتے کے اندر MO تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ دوائیوں کا سٹاک ختم تھا اور ابھی تک ڈیمانڈ نہیں بیجھا تھا اسسٹنٹ کمشنر نے موقعے پر ڈیمانڈ لکھوا کر عملے کے ساتھ DHO آفس بیج دیا. انہوں نے مزید کہا کہ صحت اولین ترجیح ہو گی اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ آنے والے دنوں میں انشا ءاللہ شگر کے تمام ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا جائے گا۔
urdu news, visited various units of Rural Health Center (RHC) Gulabpur Shigar