گلگت بلتستان کے علمائے کرام نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے اگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے آغا علی رضوی
گلگت بلتستان کے علمائے کرام نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے گے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے آغا علی رضوی
urdu news. Ulma e Gilgit-Baltistan have decided to move forward, understanding the delicacy of the situation5 سی این نیوز ویب اسکردو
سکردو ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی نے کہاہےکہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کے موثر رابطوں کی وجہ سے قیام امن کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں اور ملاقاتوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے عوام ہوشیار رہیں چلاس سے بھی جید علمائے کرام قیام امن کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں جو ایک نیک شگون امر ہے میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کے علمائے کرام نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے گے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے حالات معمول پر آرہے ہیں عوام افواہوں پر کان نہ دھریں کوئی مسئلہ درپیش آیا تو ہم خود آگاہ کریں گے ہماری کال سے قبل عوام کسی اور کی باتوں میں نہ آئیں انہوں نے کہاکہ سکردو میں ایک افواہ کی وجہ سے پورا سکردو جام ہوگیا تحقیق کرنا ہوگی کہ افواہ پھیلانے والے کون لوگ ہیں انہوں کہاکہ حکومت سمیت تمام اداروں نے بھی علمائے کرام کے ساتھ قیام امن کیلئے سر جوڑ لئے ہیں انشاءاللہ عوام کو قیام امن کے بارے میں بڑی خوشخبری ملے گی انہوں نے کہاکہ ہمارا احتجاج کسی مسلک یا مکتب کے خلاف نہیں ہے ہمارے لئے تمام مکاتب فکر کے لوگ قابل احترام ہیں ہم سب کی عزت کرتے ہیں ہم متنازعہ بل کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ متنازعہ بل امت کے اتحاد کیلئے نقصان دہ ہے اس لئے اس کو واپس کیا جائے
urdu news. Ulma e Gilgit-Baltistan have decided to move forward, understanding the delicacy of the situation